11 جنوری، 2026، 10:55 PM

شرپسند رعایت کے مستحق نہیں، فوری عدالتی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ایرانی چیف جسٹس

شرپسند رعایت کے مستحق نہیں، فوری عدالتی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں ایران کے مختلف شہروں میں شرپسند عناصر کی جانب سے عام شہریوں، سیکورٹی فورسز اور املاک پر حملوں کے بعد ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فوری کارروائی شروع کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے اراکین کے ساتھ نشست کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر تاجروں اور دوکانداروں نے پرامن احتجاج کیا جس کو موقع طلب عناصر نے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا اور دشمنوں نے بھی کھل کر شرپسندوں کی حمایت شروع کی۔

انہوں نے امریکی صدر کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کھل کر شرپسندوں کی حمایت کی اور ان کو نہتے عوام اور املاک پر حملوں پر اکسایا۔

چیف جسٹس نے تاکید کی کہ شرپسند عناصر کسی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ معاملات بالکل واضح ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کے لئے خصوصی بینچز تشکیل دی گئی ہیں جہاں فوری سماعت کے بعد فیصلہ سنادیا جائے گا۔

News ID 1937650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha